• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 15290

    عنوان:

    میں ایک ہاسٹل میں رہنے والا طالب علم ہوں۔ مجھے صبح نہانے کے لیے بہت کم وقت کے لیے گرم پانی ملتا ہے۔ اور جہاں میں رہتاہوں وہاں ٹھنڈ بہت رہتی ہے جس کی وجہ سے ٹھنڈے پانی سے نہانا ناممکن بن جاتاہے۔ تو ایسے وقت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیا سر کو چھوڑ کر بدن پر پانی ڈال کر نہا سکتے ہیں جب مجھے غسل کی ضرورت ہو یا کسی بھی صورت میں پورا غسل کرنا فرض ہے؟ برائے مہربانی تفصیلی جواب دیجئے کیوں کہ میں اس معاملہ میں بہت پریشان ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1267=1012/ل

    غسل فرض ہونے کی صورت میں مع سر کے پورے بدن پر پانی بہانا ضروری ہے، سر کو چھوڑکر صرف بدن پر پانی ڈال دینے سے غسل ادا نہیں ہوگا، اور اس سے نماز پڑھنا جائز نہیں ہوگا، ہاں! اگر غسل واجب نہ ہو تو مذکورہ بالا طریقے پر نہاسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند