• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 152623

    عنوان: ذکر کرتے وقت احتلام ہوجانا

    سوال: محترم مفتی صاحب : اگر اللہ اللہ کا ذکر کرتے وقت جذبہ اور وجد کی وجہ سے خودبخود احتلام ہوجائے تو شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیا بندہ اس طرح کے وجد میں آنے سے احتیاط کرے یا گنجائش ہے ؟

    جواب نمبر: 152623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 953-774/D=10/1438

    کبھی معدہ کی حِدّت (گرمی) کی وجہ سے احتلام ہوجاتا ہے یہاں ذکر کی وجہ سے حدت میں اضافہ ہوگیا پس احتلام کی وجہ یہ ہوئی، روحانی وجہ نہیں ہے۔

    اگر اتفاقاً کبھی ایسا ہوگیا تو کوئی بات نہیں اور اگر اثر ایسا ہوتا ہو تو پھر ذکر کے معمول میں احتیاط یا تبدیلی کی ضرورت ہے، طریقہ ذکر، تعداد ذکر، وقت ذکر ہرایک میں جو مناسب ہو تبدیلی کی جائے گی اس سلسلے میں آپ اپنے شیخ سے رجوع کریں اور ان کی اجازت کے بعد ہی ذکر کا معمول بنائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند