عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 15204
جماع کے بعد پاکی حاصل کرنے کا صحیح طریقہ
بتائیں، کیوں کہ یہ عمل کرنے کے بعد اگر میں اپنے عضو مخصوص کو دباتاہوں تو اس سے
نجاست باہر آتی رہتی ہے؟
جماع کے بعد پاکی حاصل کرنے کا صحیح طریقہ
بتائیں، کیوں کہ یہ عمل کرنے کے بعد اگر میں اپنے عضو مخصوص کو دباتاہوں تو اس سے
نجاست باہر آتی رہتی ہے؟
جواب نمبر: 1520401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1329=1329/م
جماع کے بعد استنجاء کرلیا کریں، اس سے اندر کی نجاست باہر آجائے گی، اور شرم گاہ دھل لینے سے اوپر کی نجاست دور ہوجائے گی، اور پاکی حاصل کرنے کے لیے غسل کرنا ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ، آج کل الیکشن کے موقع پر ووٹنگ کے وقت ناخن پر ایک روشنائی سی چیز لگائی جاتی ہے جو کئی روز تک باقی رہتی ہے، کیا وہ ناخن تک پانی پہونچنے سے مانع ہے؟ اگر مانع ہے تو غسل صحیح ہوگا یا نہیں؟
2048 مناظرمیاں اور بیوی ایک ہی بستر پر سورہے ہیں (ڈبل یا سنگل بیڈ) لیکن اپنے اوپر علیحدہ علیحدہ چادر اوڑھے ہوئے ہیں اور شوہر کونیند کے درمیان انزال ہوتا ہے ۔ کیا بیوی کے لیے غسل واجب ہوگا یا نہیں؟ اگر انھوں نے اپنے اوپر ایک ہی چادر اوڑھ رکھی ہے تو عورت کی پاکی کے بارے میں کیا صورت ہے؟ ٹھیک اسی طرح سے اگر ان کے نیچے کی چادر اسی بستر پر ایک ہی ہے یا مختلف ہے یا جدا تو کیا عورت پر غسل واجب ہوگا یا نہیں؟
4182 مناظرچہرے كے دانوں سے اگر خون نكلے تو وضو كے بارے میں كیا حكم ہے؟
5188 مناظرہوا خارج ہونے کے احساس ہو تو وضو کا کیا حکم ہے؟
4698 مناظر