• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 151851

    عنوان: استنجاء سے فارغ ہونے کے بعد اگر دوبارہ پیشاب کا قطرہ آئے اور کپڑے یا بدن پر نہ لگے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر کسی بندہ کو استنجاء سے فارغ ہونے کے کچھ دیر بعد پیشاب کے قطرے آتے ہیں اور علاج کے باوجود اس کا یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو کیا وہ بندہ دوبارہ استنجاء کرنے کے بعد بغیر کپڑے بدلے نماز پڑھ سکتا ہے؟ یا تلاوت کرسکتا ہے؟ یا کہ اسے نماز یا عبادت کے لیے نئے کپڑے پہننا ہوں گے؟ براہ کرم مجھے اس کے بارے میں جلد از جلد بتائیں۔

    جواب نمبر: 151851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1125-1100/M=9/1438

    استنجاء سے فارغ ہونے کے بعد اگر دوبارہ پیشاب کا قطرہ آئے اور کپڑے یا بدن پر نہ لگے تو صرف عضو کو دھولینا کافی ہے اور اگر کپڑے یا بدن پر بھی لگ جائے اور عضو کے ساتھ اس حصہٴ بدن یا کپڑے کو دھولے جہاں پیشاب کا قطرہ لگا ہے تو اس کے بعد اسی کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے اور تلاوت کرسکتا ہے دوسرا کپڑا بدلنے کی حاجت نہیں اور اگر قطرہٴ پیشاب آنے کی شکایت تسلسل کے ساتھ عذر شرعی کی حد تک ہو تو اس کی وضاحت فرماکر سوال دوبارہ کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند