عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 151751
جواب نمبر: 15175101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1114-1095/M=9/1438
بلی کا جھوٹا پاک تو ہے لیکن مکروہ ہے․․․․ دودھ سالن وغیرہ میں بلی نے منھ ڈال دیا تو اگر اللہ نے سب کچھ دیا ہے تو اسے نہ کھاوے اور اگر غریب آدمی ہو تو کھالیوے اس میں کچھ حرج اور گناہ نہیں ہے؛ بلکہ ایسے شخص کے واسطے مکروہ بھی نہیں ہے۔ سور الہرة طاہر مکروہ (ہدایہ) بہشتی زیور ص۶۵
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر جنبی آدمی كنویں میں گرجائے تو پانی كا كیا حكم ہے؟
7354 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ اگر ایسا کوٹ جو خنزیر کے چمڑے کا بنا ہو اور کسی آدمی کو پتہ نہ ہو کہ یہ کس چیز سے بنا ہے اور اس سے ہاتھ لگا دے جیسے آج کل بازار میں چیزیں خریدتے وقت انسان چیزوں کوہاتھ لگا کر چیک کرتا ہے۔ اب اگر اس کو بعد میں پتہ چلے کہ جس کوٹ یا جو بھی چیز ہو اس نے خریدنے کے لیے چیک کیا تھا وہ خنزیر سے بنی ہوئی ہے تو اب اس آدمی کے بارے میں کیا مسئلہ ہے کہ اس کو اب نہانا پڑے گا ساتھ ہر وہ چیز دھونی پڑے گی جس جس کو اس نے چھوا ہے ذرا وضاحت سے بتائیے گا؟ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
2790 مناظرہمبستری کے کافی دیر بعد اگر شرمگاہ سے مادہ خارج ہو تو کیا حکم ہے؟
4769 مناظربخاری شریف میں دو احادیث ہیں کہ انزال کے بغیرجماع کرنے کے بعد غسل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور صرف وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں جب کہ فقہ میں ہے کہ صرف دخول ہونے سے غسل ضرورہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائیں فرمائیں کہ اس صورت میں کیا کروں؟
5554 مناظر