• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 150942

    عنوان: بلی کا جھوٹا پاک ہے یا نہیں؟

    سوال: اگر کسی بلی نے چوہا کھایا ہو اور چوہے کا خون وغیرہ اس کے منہ پر لگا ہوا ہو تو اس بلی کا جھوٹا فقہ حنفی میں پاک ہے یا نا پاک ؟

    جواب نمبر: 150942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 706-586/D=8/1438

    عام حالات میں بلی کا جھوٹا پاک تو ہے مگر مکروہ ہے، چنانچہ اگر دوسرا صاف پانی موجود ہے تو بلی کے جھوٹے پانی سے وضو نہ کرے اور اگر دوسرا پانی موجود نہیں ہے تو کرسکتا ہے۔

    بلی نے اگر چوہا کھایا اور خون اس کے منہ پر لگا ہے تو برتن میں منھ ڈالنے سے پانی نجس ہوجائے گا۔

    اور اگر زبان چلاکر منھ وغیرہ خوب صاف کرکے منھ ڈالا تو نجس نہیں ہوگا بلکہ وہی کراہت کا حکم ہے جو اوپر لکھا گیا۔ قال في الدر وہرة فور أکل فارة نجس فإن مکثت ساعة ولحست فمہا فمکروہ․ الدر مع الرد: ۱/۱۶۴۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند