عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 150643
جواب نمبر: 15064301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 656-534/D=8/1438
پیشاب سے فارغ ہونے کے بعد اگر پیشاب کے قطرے نکل آئے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا اسی طرح نماز کی حالت میں بھی پیشاب کے قطرے نکل جانے سے نماز ٹوٹ جائے گی، از سر نو وضو کرکے نماز لوٹانا ضروری ہوگا، آپ کے لیے مناسب ہے کہ آپ وضو کرنے سے کچھ دیر پہلے ہی اچھی طرح استنجاء کے بعد کھانس کر یا چہل قدمی کرکے یا بائیں جانب لیٹ کر یا کسی بھی طریقہ سے قطرہ نہ آنے کا اچھی طرح سے اطمینان کرلیں، پھر کچھ دیر بعد وضو کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
كیا مذی كو دھونا ضرروی ہے جب كہ حدیث میں چلو بھر پانی ڈالنا بھی مذكور ہے؟
5666 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ وضو کرنے کے بعد کیا میں بند کمرہ میں کپڑے بدل سکتاہوں اور نماز پڑھنے کے لیے جا سکتا ہوں؟ کیوں کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وضو کرنے کے بعد اگر کپڑے بدلے جائیں تو وضو نہیں رہے گا؟اور نماز نہیں ہوگی؟ براہ کرم، بتائیں کہ کیا اس صورت حا ل میں وضو رہے گا یا نہیں؟ یا ایک مرتبہ پھر کپڑے بدلنے کے بعد وضوکرنا چاہئے؟
4575 مناظرمیں عورتوں کے غسل جنابت (نہ کہ غسل حیض) میں
ان کے بال دھونے کے متعلق چند مسائل معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ (۱)اگر عورت نے ڈھیلی ڈھالی چوٹی باندھی ہوئی
ہو جس کی جڑوں تک بآسانی پانی پہنچ سکتا ہو تو اگر وہ چوٹی کھولے بغیر صرف بالوں کی
جڑوں تک پانی پہنچائے تو کیا اس کا غسل ہوجائے گا؟ (۲)اگر عورت نے چوٹی نہیں باندھی بلکہ پن وغیرہ
لگا کر بالوں کا جوڑا بنایا ہے جس کو کھول کر دوبارہ بنانا بہت دقت طلب ہو او روہ
اس جوڑا کو کسی وجہ سے خراب بھی نہیں کرنا چاہتی ہے تو کیا اسے اس چیز کی اجازت ہے
کہ وہ اس جوڑا کو کھولے بغیر صرف بالوں کی جڑوں کو بھگو کر غسل کرلے؟ (۳)عورتیں عموماً بالوں کو بل دے کر سادا سا
جوڑا بناتی ہیں تو کیا وہ اس کو کھولے بغیر غسل کرسکتی ہیں؟ (کیوں کہ لمبے بالوں
کو روز روز دھونا عورتوں کے لیے بہت مشکل ہوجاتا ہے)۔
قبل یا دبر میں انگلی داخل کرنے سے غسل کا حکم
4281 مناظرمیں ہندوستانی ہوں اور سعودی عرب میں کام کرتاہوں۔ وضو سے متعلق ایک بات جاننا چاہتا ہوں۔ وضو کرتے وقت جب ہم ہاتھ( کہنیوں سے انگلیوں تک) دھوتے ہیں تو کیا پیر کی طرح تین بار الگ الگ دھونا چاہیے، یا ایک بار دھوئیں ، دوسری بار دھوئیں اور تیسری بار دھوئیں؟ یعنی دایاں ہاتھ تین بار لگاتا ر دھونے کے بعد بایاں ہاتھ لگاتار دھونا چاہیے؟ یا پھر دایاں/بایاں، دایاں/بایاں ، دایاں /بایاں؟
1889 مناظرمجھے ہاضمہ کی خرابی کا مسئلہ رہتاہے جس کی وجہ سے نماز میں میں ہر وقت سونگھتا رہتا ہوں کہ بدبو آتی ہے یا نہیں؟
2649 مناظر