• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 15059

    عنوان:

    کپڑے پر ناپاکی لگ جائے مثلا منی، پیشاب تو کیا ایک بار دھوکر پہننے سے نماز ہوجائے گی؟

    سوال:

    کپڑے پر ناپاکی لگ جائے مثلا منی، پیشاب تو کیا ایک بار دھوکر پہننے سے نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 15059

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1282=1282/م

     

    اگر ناپاکی ایک بار دھونے سے پوری طرح زائل ہوجائے کہ نجاست کا اثر بالکل باقی نہ رہے تو اس کپڑے کو پہن کر نماز پڑھی جاسکتی ہے، نماز ہوجائے گی، البتہ تین بار دھولینا چاہیے اور ہربار کپڑے کو خوب اچھی طرح نچوڑنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند