• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 15019

    عنوان:

    احتلام والے کپڑے کو جس پر منی لگی ہوئی ہو تواس کپڑے کو واشنگ مشین میں دھونے سے پاک ہوجائیں گے؟ اوراس منی والے کپڑے کو واشنگ مشین میں فیملی والوں کے کپڑوں کے ساتھ ڈالیں گے تو ہ سب کپڑے پاک کہلائیں گے؟ میرے گھر پر ایسا آٹومیٹک مشین ہے جس میں ایک بار بٹن دبانے سے تین بار پانی لیتی ہے اور تین بار دھل جاتا ہے اور پھر آخر میں سکھا دیتی ہے۔ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15019

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1307=1307/م

    واشنگ مشین میں صابن کے پانی میں کپڑوں کو دھویا جاتا ہے اور پھر اس پانی کو نکال کر نیا پانی اس میں ڈالا جاتا ہے اور آٹومیٹک مشین بٹن دبانے سے خود نیا پانی لے لیتی ہے اور گندہ پانی باہر گرادیتی ہے اور یہ عمل بار بار ہوتا ہے اس لیے واشنگ مشین سے دھلے ہوئے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں، بہتر یہ ہے کہ ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ نہ دھوئیں بلکہ الگ الگ دھولیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند