• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 149189

    عنوان: کیا احتلام ہو نے کے بعد بنا غسل کے نا پا کی کودھل کر پاک کپڑا پہن کرنماز پڑھ سکتے ہیں ؟

    سوال: کیا احتلام ہو نے کے بعد بنا غسل کے نا پا کی کودھل کر پاک کپڑا پہن کرنماز پڑھ سکتے ہیں مجبوری میں یعنی کہ غسل کرنے کا وقت نہ ہو تو؟

    جواب نمبر: 149189

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 788-784/L=7/1438

    تنگیٴ وقت کی وجہ سے بغیر غسل نماز پڑھنا جائز نہیں، غسل کرکے نماز پڑھنا ضروری ہے اگرچہ نماز قضا ہوجائے۔ ولا یتیمم لفوت جمعة ووقت ولو وترًا لفواتہا إلی بدل (الدر المختار: ۱/۴۱۳) وفي الہندیة: الأصل أن کل موضع یفوت فیہ الأداء لا إلی الخلف، فإنہ یجوز لہ التیمم وما یفوت إلی خلف لا یجوز لہ التیمم کالجمعة کذا في الجوہرة النیرة․ (الہندیة: ۱/۳۱)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند