عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 148750
جواب نمبر: 148750
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 679-684/L=6/1438
صورت مسئولہ میں شخص مذکور معذور شرعی کے حکم میں نہیں ہے، لہٰذا معذور کے احکام بھی اس پر جاری نہ ہوں گے اور وقت کا خروج اس کے حق میں ناقض وضو نہ ہوگا، اس لیے اگر وہ شخص قطرات رکنے کے بعد وضو کرتا ہے تو جب تک دوبارہ وضو کی حاجت نہ پیش آجائے وہ اس وضو سے جتنی نمازیں پڑھنا چاہے پڑھ سکتا ہے، اکر عصر کا وضو باقی ہے تو اسی وضو سے مغرب کی نماز پڑھ سکتا ہے۔ والمعذور من لا یمضي علیہ وقت صلاةٍ إلا والذي ابتلي بہ یوجد فیہ․ (مجمع الأنہر: ۱/ ۸۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند