• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 147429

    عنوان: کیا غسل خانہ کی زمین ناپاک ہوتی ہے؟

    سوال: کیا غسل خانہ کی زمین ناپاک ہوتی ہے؟ کیونکہ ہم وہاں نہاتے وقت اپنی اَنڈر ویر (چَڈّی) بھی اتارتے ہیں جوکہ ناپاک بھی ہوتی ہے کبھی کبھی، تو کیا اُس:۔ (۱) کیا غسل خانہ میں وضو ہو سکتا ہے جب کہ نَل سے اوپر چھینٹیں اُڑتے ہیں یا پھر وضو کی صورت کیا ہو؟ (۲) غسل خانہ میں ننگے پیر جائیں تو کیا پیر ناپاک ہو جائیں گے؟ تو پیروں کو پاک کرنے کے لیے کیا صابون سے دھونا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 147429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 331-307/B=4/1438

     

    آج کل غسل خانے عموماً پکے بنے ہوتے ہیں، سمنٹڈ، مارول یا پتھر کے صاف ستھرے ہوتے ہیں، نہانے یا ناپاک کپڑے دھونے کے بعد پانی بہنے کے بعد وہ پاک ہوجاتے ہیں، کوئی شک نہ کریں۔

    (۱) غسل خانہ میں وضو کرسکتے ہیں، چھینٹیں اڑنے کے باوجود ہم پاک رہیں گے اور ہمارا وضو بلاکراہت صحیح رہے گا۔

    (۲) غسل خاہ میں ننگے پاوٴں جائیں تو پیر ناپاک نہ ہوگا، جب کوئی نجاست ہو اور لگ جائے جب پیر ناپاک ہوگا۔ آپ کی مرضی آپ صابون سے پیر دھوئیں یا بلا صابن کے دھوئیں، دونوں صورتوں میں ناپاک پیر نجاست سے پاک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند