• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 147268

    عنوان: آنکھ کی سرجری کے بعد تیمم سے نماز ادا کرنا؟

    سوال: آنکھ کے موتیا کی سرجری کے بعد و ضو اور غسل کے لیے تیمم کرنا صحیح ہے یا نہیں داکٹر نے پانی سے احتیاط کرنے کو کہا ہے ؟ اور تیمم کر کے ادا کی ہوئی نماز صحیح ہوگی یا نہیں یا اسکی قضاء کرنا ضروری ہے ؟مدلل جواب مرحمت فرمائے ،آپ سے دعائے خیر کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 147268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 347-310/B=4/1438

    اگر ماہر تجربہ کار ڈاکٹر نے آنکھ کے آپریشن کے بعد آنکھ میں پانی لگنے کو مضر بتایا ہے تو ایسی صورت میں مریض کو تیمم کرکے نماز پڑھنا درست ہے، بعد میں قضا کرنے کی ضرورت نہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے، آنکھ کی روشنی کو واپس لائے، آپریشن کو کامیاب وبامراد بنائے، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند