عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 146404
جواب نمبر: 146404
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 182-143/SN=3/1438
گرمی دانہ پھوٹ کر اگر پانی نکل آئے تو اس سے وضو نہ ٹوٹے گا بہ شرطے کہ پھوٹنے کے بعد اس کا پانی خود نہ بہے؛ بلکہ ہاتھ یا کپڑا لگنے سے پھیل جائے، اگر پھوٹنے کے بعد اس کا پانی خود بہہ پڑے تو وضو ٹوٹ جائے گا، فتاوی ہندیہ میں ہے: وإن قشرت نفطة وسال منہا ماء أو صدید أو غیرہ إن سال عن رأس الجرح نقض وإن لم یسل لاینقض (۱/۱۱، ط: زکریا)۔
-----------------------------
گرمی دانہ پھوٹ جانے کی وجہ سے جو پانی ظاہر ہوا اگر وہ اتنا تھا کہ کپڑے وغیرہ سے نہ پوچھنے کی صورت میں بہہ جاتا تو وضو ٹوٹ جائے گا اور اگر معمولی تھا اس میں بہنے کی صلاحیت نہیں تھی تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔ (ن)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند