• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 145271

    عنوان: چھار زانو بیٹھ كر سونے سے كیا وضو ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: ٹیک لگا کر سو جانے سے وضو ٹوٹ جاتاہے لیکن اکثر میں مسجد میں جب چہار زانو بیٹھتا ہوں تو میں اپنی کہنیاں اپنے گھٹنوں پر رکھتا ہوں اور ہتھیلیوں پر چہرہ رکھ کر وزن ہتھیلیوں پر ڈال دیتا ہوں اس سے اکثر اونگھ بھی آجاتی ہے، کیا اس کو بھی ٹیک لگانا شمار کیا جائے گا اور وضو ٹوٹ جائے گا؟

    جواب نمبر: 145271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 039-033/D=2/1438

     

    صورت مسئولہ میں وضو نہیں ٹوٹے گا وإن نام متربعا لاینتقض الوضوء الہندیة: ۱/ ۶۳، کتاب الطہارة، ط: زکریا جدید۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند