• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 14479

    عنوان:

    پوچھنا یہ ہے کہ مجھے پیشاب میں قطرے آتے ہیں کافی دیر تک کم سے کم پندرہ سے بیس منٹ تک آتے رہتے ہیں۔جب میں پیشاب سے فارغ ہوتا ہوں تو اس کے بعد مجھے ڈر یہ لگتا ہے کہ کہیں کپڑے ناپاک نہ ہوجائیں اس وجہ سے میں پیشاب سے فارغ ہوکر ٹیشو پیپر استعمال کرتا ہوں اور اس سے اچھی طرح سب پانی سکھا کر ایک صاف ٹیشوپیپر پیشاب والی جگہ پر رکھ لیتا ہوں تاکہ اگر قطرے آجائیں تو کپڑے خراب نہ ہوں۔ پھر بیس منٹ بعد میں اس ٹیشو پیپرکو نکال دیتاہوں۔ اس ضمن میں میرے دو سوال ہیں، ایک یہ کہ کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ او رکبھی کبھی میں اس کو نکالنا بھول جاتاہوں اور پھر نماز کے لیے وضو کرتاہوں تو یاد آتا ہے پھر میں اس کو نکا ل کر واپس سے وضو کرتاہوں،اور کبھی یاد نہیں رہا اور کافی وقت ہو جاتا ہے اور میں نماز بھی پڑھ لیتاہوں پھر یاد آتا ہے ،تو کیا نماز ہوجاتی ہے؟ اس وجہ سے اگر نماز میں بیس سے پچیس منٹ باقی ہوں تو میں اکثر نماز سے پہلے پیشاب نہیں کرتا کیوں کہ مجھے پھر تیس منٹ کے قریب قریب وقت لگتا ہے پھر نماز سے فوراً فارغ ہوکر پیشاب کرلیتاہوں کیا یہ صحیح ہے؟ .....

    سوال:

    پوچھنا یہ ہے کہ مجھے پیشاب میں قطرے آتے ہیں کافی دیر تک کم سے کم پندرہ سے بیس منٹ تک آتے رہتے ہیں۔جب میں پیشاب سے فارغ ہوتا ہوں تو اس کے بعد مجھے ڈر یہ لگتا ہے کہ کہیں کپڑے ناپاک نہ ہوجائیں اس وجہ سے میں پیشاب سے فارغ ہوکر ٹیشو پیپر استعمال کرتا ہوں اور اس سے اچھی طرح سب پانی سکھا کر ایک صاف ٹیشوپیپر پیشاب والی جگہ پر رکھ لیتا ہوں تاکہ اگر قطرے آجائیں تو کپڑے خراب نہ ہوں۔ پھر بیس منٹ بعد میں اس ٹیشو پیپرکو نکال دیتاہوں۔ اس ضمن میں میرے دو سوال ہیں، ایک یہ کہ کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟ او رکبھی کبھی میں اس کو نکالنا بھول جاتاہوں اور پھر نماز کے لیے وضو کرتاہوں تو یاد آتا ہے پھر میں اس کو نکا ل کر واپس سے وضو کرتاہوں،اور کبھی یاد نہیں رہا اور کافی وقت ہو جاتا ہے اور میں نماز بھی پڑھ لیتاہوں پھر یاد آتا ہے ،تو کیا نماز ہوجاتی ہے؟ اس وجہ سے اگر نماز میں بیس سے پچیس منٹ باقی ہوں تو میں اکثر نماز سے پہلے پیشاب نہیں کرتا کیوں کہ مجھے پھر تیس منٹ کے قریب قریب وقت لگتا ہے پھر نماز سے فوراً فارغ ہوکر پیشاب کرلیتاہوں کیا یہ صحیح ہے؟ اگر ٹیشو پیپر پر پیشاب کے قطرے گرتے ہیں او روہ گیلا ہوجاتا ہے مگر تیس یا چالیس منٹ بعد سوکھ جاتا ہے اگر اس سوکھے ہوئے ٹیشو کو نکالنا بھول جائیں تو کیا نماز درست ہے یا نہیں؟ برائے کرم مجھے اس کا تفصیلی جواب بتادیں۔ والسلام

    جواب نمبر: 14479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1360=1110/د

     

    جی ہاں یہ طریقہ درست ہے۔

    (۲) ٹیشو پیپر رکھے رہنے کی حالت میں بھولے سے نماز پڑھ لینے کی شکل میں آپ یہ اندازہ کریں کہ ٹیشوپیپر میں قطرات اچھے خاصے جذب ہوکر پیپر کا زیادہ حصہ نجس ہوگیا ہوگا تب نماز دہرالیں، او راگر ایسا نہیں ہے تو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    (۳) جی ہاں ایسا کرنا صحیح ہے۔

    (۴) جی ہاں پیشاب گاہ کو دھوکر نماز دُہرالیں، اوراگر وضو کے بعد بھی قطرہ آیا ہو تب وضو کا اعادہ بھی کرنا ہوگا، لیکن جب کہ یقین ہو، محض شبہ اور وسوسہ کی شکل میں نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند