• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 1410

    عنوان:

    عورتوں سے بات کرتے وقت کچھ رطوبت نکل آتی ہے‏، کیا مجھے غسل کرنا ہوگا یا طہارت کے لیے صرف وضو کافی ہے؟

    سوال:

    اپنی آفس میں جب جنس مخالف سے بات کرتا ہوں تو میرے عضو مخصوص سے کچھ رطوبت نکل جاتی ہے۔ اس رطوبت کا کپڑوں پر کوئی نشان نہیں ہوتا ہے۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ کیا ہے؟ نیز، میری طہارت باقی رہتی ہے یا نہیں؟مجھے غسل کرنا ہوگا یا طہارت کے لیے صرف وضو کافی ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 1410

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوي: ۸۵۸/ج= ۸۵۸/ج

     

    صورت مسئولہ میں عضو مخصوص سے جو رطوبت نکلتی ہے یہ اگر پتلے پانی کی طرح صاف و شفاف معلوم ہوتی ہے، گندلے رنگ کی نہیں معلوم ہوتی ہے تو یہ مذی ہے منی نہیں، اس کے نکلنے سے صرف وضو ٹوٹتا ہے، غسل نہیں ٹوٹتا ہے؛ اس لیے طہارت کے لیے استنجاء کے بعد صرف وضو کرلینا کافی ہے، اور اگر یہ رطوبت گاڑھی اور گندلے رنگ کی ہوتی ہے اور اس کے نکلنے سے شہوت کم یا ختم ہونے لگتی ہے تو یہ منی ہے، مذی نہیں، اس کے نکلنے سے غسل واجب ہوجاتا ہے؛ اس لیے اس صورت میں طہارت کے لیے غسل کرنا ضروری ہے، صرف وضو کرلینا کافی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند