• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 13704

    عنوان:

    کیا عورت کو صحبت کے بعد غسل کرتے وقت اپنے پورے بال گیلے کرنا ضروری ہیں؟

    سوال:

    کیا عورت کو صحبت کے بعد غسل کرتے وقت اپنے پورے بال گیلے کرنا ضروری ہیں؟

    جواب نمبر: 13704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1024=965/ب

     

    عورت کے لیے اپنے سر کے بالوں کی جڑوں میں پانی پہنچانا ضروری ہے، پورے بال گیلے کرنا ضروری نہیں۔ اگر دقت نہ ہو تو پورے سر کا بال دھونا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند