• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 13644

    عنوان:

    پیشاب کرنے کے بعد پیشاب کے قطرے جاتے ہیں اور نکلتے ہیں بہت زیادہ نکلتے ہیں۔ اس کا قرآنی علاج بتادیں او راس سے پاک ہونے کا طریقہ بھی بتادیں؟ میں پیشاب کرنے کے بعد ٹیشو پیپر اپنے عضو پر لگا دیتا ہوں اور اپنا کام کرتا رہتاہوں۔ اس سے کپڑے ناپاک تو نہیں ہوجاتے ہیں برائے کرم جواب دیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1069=1012/ب

    نماز پڑھنے سے آدھا گھنٹہ پہلے استنجاء کرکے ٹیشو پیپر کو قضیب کے سوراخ میں رکھ کر اپنا کام کرتے رہیں، ان شاء اللہ پھر پیشاب کے قطرے نہیں آئیں گے۔ اگر ٹیشو پیپر سے پانی نکل کر کپڑے میں سرایت کرگیا تو پھر کپڑا ناپاک ہوجائے گا، بشرطیکہ ایک درہم یا اس سے زائد لگا ہو، ورنہ معاف ہے۔

    رہا قرآنی علاج تو سورہٴ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر پانی میں دم کرکے اس کو پی لیا کریں، نیز طبیب حاذق سے بھی عاج کروائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند