• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 13601

    عنوان:

    میرے ایک دوست یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اگر کسی شخص کی ریح خارج ہوجاتی ہے تو اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے، اور پھر ہم ہاتھ، منھ، کہنی اور پیر دھوتے ہیں اور وضو مکمل کرلیتے ہیں اور پھر نماز پڑھ لیتے ہیں۔ یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ ہم نے اس جگہ کو نہیں دھویا جس جگہ سے ہوا خارج ہوئی تھی تو ہوا خارج ہونے سے وضو کیسے ٹوٹ گیا اور ناپاکی ہوگئی او ردوبارہ وضو کرنے کے لیے اس جگہ کا دھونا ضروری نہیں جو جگہ وضو ٹوٹنے کا سبب بنی۔ از راہ کرم اس کا جواب جلدی دیں اس طرح کے سوالات غیر مسلم حضرات بھی معلوم کرتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13601

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1070=918/د

    بدون حکمت جانے حاکم کے حکم کو تسلیم کرنے کا نام اطاعت ہے، پس احکام شریعت کی حکمت تلاش کرنا شان عبدیت کے خلاف ہے، بس اس قدر سمجھنا چاہیے کہ حکم کرنے والا جب حکیم ہے تو اس کے حکم میں بے شمار حکمتیں پوشیدہ ہوں گی اس کا کوئی حکم حکمت سے خالی ہوہی نہیں سکتا، لہٰذا بندہ کا کام حکم کو بجالانا ہے، نہ کہ حکمتیں اوروجہیں ڈھونڈنا۔ اس کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی حکم دیا ہے جس میں یقینا ایک سے زائد حکمتیں ہوں گی۔ پھر بھی بعض علماء نے مذکورہ مسئلہ میں یہ حکمت لکھی ہے کہ ریح خارج ہونے سے ملائکہ سے دوری ہوجاتی ہے، شیاطین وجنات اس کو گھیرلیتے ہیں اور طبیعت میں بھی سستی اور انقباض پیدا ہوجاتا ہے، وضو کرنے سے یہ سب چیزیں ختم ہوجاتی ہیں، وضو سے فرشتوں کا قرب حاصل ہوتا ہے، شیاطین وجنات بھاگ جاتے ہیں، طبیعت میں نشاط وفرحت پیدا ہوتی ہے۔ ریاح خارج ہونے پر اس جگہ کا دھونا ضروری اس لیے قرار نہیں دیا گیا کہ وہاں کوئی نجاست نہیں ہے جسے صاف کیا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند