• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 13557

    عنوان:

    میری بیوی کو نو دن میں ایام ختم ہوے اور انھوں نے غسل کیا۔ دسویں دن ہم نے صحبت کی، جب انھوں نے ٹشوپیپر استعمال کیا تو معلوم ہوا کہ خون لگا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں معلومات چاہیے کہ ہم کیا کریں؟ جزاک اللہ خیرا

    سوال:

    جواب نمبر: 13557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1043=884/د

    نو دن میں خون بند ہونے کی صورت میں بعد غسل صحبت کرنا درست ہوا، اگر کچھ خون آیا اور دس دن کے اندر ہی اندر بند بھی ہوگیا تو یہ بھی حیض شمار ہوگا، اور اگر دس دن سے زائد جاری رہا تو عادت کے مطابق نو دن حیض کے ہوئے جس میں نماز وغیرہ معاف ہیں، باقی ایام استحاضہ کے ہوئے۔ بہشتی زیور مطالعہ میں رکھیں اس کے بعد بھی اگر کوئی شکل نئی پیش آئے جس کا حکم معلوم کرنے کی ضرورت ہو تو معلوم کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند