• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 13449

    عنوان:

    اگر کوئی شخص غسل کرتے وقت وضو کی نیت کرتاہے تو کیاعلیحدہ وضوکرنا ضروری ہے یا غسل کرتے وقت وضو کی نیت کرلینا کافی ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص غسل کرتے وقت وضو کی نیت کرتاہے تو کیاعلیحدہ وضوکرنا ضروری ہے یا غسل کرتے وقت وضو کی نیت کرلینا کافی ہے؟

    جواب نمبر: 13449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1293=1016/ھ

     

    نیت کرلیں یا نہ کریں، دونوں صورتوں میں غسل مکمل کرلینے پر وضو بھی ہوجائے گا، علاحدہ سے وضو کی ضرورت نہیں، جب تک ناقض وضو پیش نہ آئے وضو باقی رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند