• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 13105

    عنوان:

    اگر کسی شخص کو احتلام ہو جائے لیکن اس کو لگ رہا ہے کہ جنابت صرفچڈی پر ہے۔ اور وہ پاک ہوکر یعنی غسل کرکے وہی شلوار یا پینٹ پہنتا ہے جو جنابت کے وقت پہنے ہوئے تھا جب کہ اس میں جنابت نہیں تھیبلکہ جنابت چڈی میں تھی جس کو تو پاک کرنا ہی ہوگا۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے یعنی نماز ہو جائے گی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1233=962/ھ

    اگر منی وغیرہ نجاست صرف چڈی پر لگی ہے تو پہنے ہوئے دیگر کپڑے شلوار پینٹ وغیرہ پر ناپاکی کا حکم نہ ہوگا، بعد غسل علاوہ چڈی کے دیگر کپڑوں کو پہننا اور ان میں نماز ادا کرنا درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند