• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 130965

    عنوان: بلڈ شوگر ٹیسٹ سے وضو؟

    سوال: (۱) کیا بلڈ شوگر ٹیسٹ سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟ (۲) اگر میں خون کو روکنے کے لیے بینڈیج /پلاسٹر پہن لوں تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا؟ اور کیا مجھے اس پر مسح کرنے کی اجازت ہے؟وضو کرتے وقت میں نے خون نہیں دیکھا ، لیکن مجھے احساس تھا کہ پلاسٹر سے یہ بند ہوگیاہے ۔ جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 130965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1469-1475/H=01/1438

    (۱) اگر بغیر خونِ سائل نکالے ہوئے کسی طرح ٹیسٹ کیاجاتا ہو تب تو وضوء نہیں ٹوٹتا اگر ٹیسٹ کرنے میں خونِ سائل نکالا جاتا ہے یا نکلتا ہے تو اس سے وضوء ٹوٹ جائے گا۔

    (۲) محض اس پلاسٹر کے پہننے (چپکا لینے) سے تو وضو ٹوٹنے کا حکم نہ ہوگا اور ضرورةً اس کو پہنا یعنی چپکایا ہے تو اس پلاسٹر کو اوپر سے دھولیں اگر پانی اس پر گذارنے سے اس کے نیچے والے زخم کو نقصان کا اندیشہ ہے تو ایسی صورت میں اس کے اوپر مسح کرلینا کافی ہے۔

    (۳) جب وضوء کرتے وقت خون نہیں دیکھا اور یہ احساس بھی رہا کہ خون نکلا نہیں بلکہ پلاسٹر کی وجہ سے نکلنا بند ہے تو وضوء درست ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند