• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 12994

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ روز دو تین نمازوں میں استنجا کے بعد مسلسل نماز کے دوران پیشاب کے قطرے آتے ہیں میں بار بار استنجا کر کے وضو کرتی ہوں لیکن آج کل یہ زیادہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ۔ برائے مہربانی میرے مسئلہ کا جواب دے دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1184=923/ھ

    آپ کی ذکرکردہ تفصیل سے معذورِ شرعی ہونا تو ثابت نہیں ہوتا، اکر یہ پریشانی استنجاء کے بعد پیش آتی ہے تو بہتر یہ ہے کہ بغیر استنجاء کیے وضو کرکے نماز ادا کرلیا کریں، خواہ حسب موقعہ نماز کو مختصر کرلیا کریں، مثلاً چھوٹی چھوٹی سورتیں پڑھ لی جائیں، فرض واجب، سنت موٴکدہ پر اکتفاء کرلیا کریں، اگر کوئی صورت آپ کے ذہن میں سہولت کی آئے تو اس کو لکھ کر معلوم کرلیں، دوا علاج معالجہ بھی جاری رکھیں، اللہ پاک اس پریشانی سے بسہولت وعافیت نجات عطا فرمائے۔ آمین!

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند