• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 11470

    عنوان:

    مجھے یہ پوچھنا ہے کہ بہت سے لوگوں کوپیشاب میں تکلیف ہوتی ہے جیسے کی جب پیشاب سے آتے ہیں تو اٹھنے یا بیٹھنے میں ایک یا دو قطرہ نکل جاتا ہے اس کا طب نبوی علیہ السلام میں کیا علاج ہے؟ اس کے علاوہ یہ کہ اہل حدیث فرقہ کے لوگ اس قسم کی تکلیف میں وضو کے بعد اوپر سے پانی ڈال دیتے ہیں او رکہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی طریقہ تھا۔ کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11470

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 647=543/د

    پیشاب کا قطرہ آجانے کا یقین ہونے پر تو وضو ٹوٹ جانے کا ہی حکم ہے۔ البتہ اس قسم کے وسواس کے دفعیہ کے لیے حدیث میں تعلیم دی گئی ہے کہ وضو سے فارغ ہوکر ایک چلو پانی سے رومالی پر چھنیٹ مارلے،وساوس کے ازالہ کے لیے یہ علاج حدیث میں بتایا گیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند