• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 11387

    عنوان:

    کیا ہم ٹالکم (ابرق)پاوڈر سے تیمم کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم ٹالکم (ابرق)پاوڈر سے تیمم کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 11387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 413=386/ب

     

    تیمم ہراس چیز سے درست ہوتا ہے جو جنس ارض سے ہو، جو جلانے سے نہ پگھلے نہ راکھ ہو۔ اگر وہ پاوٴڈر جنس ارض یعنی زمین کی جنس سے ہے اور جلانے سے پگھلتا نہ ہو نہ راکھ بنتا ہو تو پھر اس سے تیمم درست ہوگا۔ ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند