• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 1083

    عنوان:

    پیشاب نکلنے کی جگہ سے اگر کچھ مذی نکل جائے تو غسل کرنا واجب ہے یا نہیں؟

    سوال:

    (۱) میں صفائی کے متعلق مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں ، پیشاب نکلنے کی جگہ سے اگر کچھ مذی نکل جائے تو غسل کرنا واجب ہے یا نہیں؟

    (۲) اور منی خود سے نکلنے پر کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 1083

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  492/ن = 480/ن)

     

    (۱) مذی نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا۔

    (۲) منی اگر شہوت کے ساتھ نکلے تو اس سے غسل واجب ہوجاتا ہے: وفرض الغسل عند خروج مني منفصل عن مقرّہ بشھوة (در مختار:1/296) لا عند مذي أو وديّ (در مختار: 1/304، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند