عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 10726
کوے کا جھوٹامکروہ ہے یا پاک ہے؟ (۲)کوے کی بیٹ پاک ہے یا نجاست خفیف یا نجاست غلیظ؟ (۳)کوے کھانا جائز ہے یا مکروہ یا حرام؟ (۴)جو مچھلیاں ریشم کے کیڑے اور گندگی او رمرے ہوئے جانور ڈال کر پالی گئی ہوں ان کا کیا حکم ہے؟

جواب نمبر: 10726
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 199=192/ د
(۱) کوے کی تین قسمیں ہیں: (۱) صرف دانا کھاتا ہے۔ (۲) صرف گندگی کھاتا ہے۔ (۳) دانہ اور گندگی دونوں کھاتا ہے، جو کوا صرف دانہ کھاتا ہے اس کا جھوٹا اور بیٹ پاک ہے، اورجو صرف گندگی کھاتا ہے اس کا جھوٹا مکروہ تنزیہی ہے اور بیٹ نجاست خفیفہ ہے اور جو دونوں کھاتا ہے تو امام صاحب کے نزدیک حلال ہے اور امام یوسف علیہ الرحمة کے نزدیک مکروہ ہے، لہٰذا امام صاحب کے نزدیک اس کا جھوٹا اور بیٹ پاک ہے اور امام یوسف علیہ الرحمة کے نزدیک جھوٹا مکروہ اور بیٹ نجاست خفیفہ ہے۔
(۲) اگر مچھلی کے گوشت میں بدبو نہ آرہی ہو تو اس کا کھانا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند