• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 10706

    عنوان:

    چند راتوں پہلے مجھے متلی ہوئی اور میں نے ایک پلاسٹک کی بالٹی میں الٹی کی۔ اب میری بیوی کہتی ہے کہ یہ بالٹی ناپاک ہوگئی ہے اور پاک نہیں ہوسکتی ہے یہاں تک کہ دھونے سے بھی کیوں کہ یہ پلاسٹک کی ہے اور پلاسٹک کے بنے ہوئے سامان جب ایک مرتبہ ناپاک ہوجاتے ہیں تو پاک نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن میری رائے یہ ہے کہ اگر ہم اس کو مکمل طریقہ پرپانی سے دھل دیں تو یہ پاک ہوجائے گا اورہم اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں کیا فتوی ہے؟ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 169=169/ م

    آپ کی رائے درست ہے، پلاسٹک کی ناپاک بالٹی پاک پانی سے مکمل طریقہ پر اس طرح دھل دی جائے کہ نجاست دور ہوجائے، تو وہ بالٹی پاک ہوجائے گی، اس کو استعمال کرسکتے ہیں، آپ کی بیوی کی بات صحیح نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند