• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 608522

    عنوان:

    شیئرز خریدنے کی ایک شرط

    سوال:

    شیرمارکیٹ میں انویسٹ کرنے کے حلال طریقے کونسے ہیں۔ کیا کس حلال کمپنی کے شٹاک میں انویسٹ کرنے کے لیے اس کمپنی کا قرض (debt) اس کے مارکیٹ کاپیٹل ( market capital ) سے 3 فیصد سے کم ہو تو اس کمپنی میں انویسٹ کرنا جایز ہے ۔ اگر زیادہ ہو تو اس شٹاک میں انویسٹ کرنا جایز نہین ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اور کونسے کونسے حالات (conditions) ہیں سب بتادیں۔ مہربانی کرکے اس سوال کا جواب دیں۔ اگر آپ کے پاس اس کے متعلق سے کوئی پرچہ ہو تو جواب میں اس پرچہ کو بھی درج کریں۔ تاکہ میں سارے شرائط سے واقف ہو جاوٴں۔ شکریہ۔

    جواب نمبر: 608522

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:274-211/D-Mulhaqa=6/1443

     کسی کمپنی کا شیئر خریدنے کی شرائط میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ کمپنی کے مجموعی سرمایہ کے تناسب میں اس کمپنی کے سودی قرضوں کی مقدار تینتیس فیصد 33%سے زیادہ نہ ہو ، تین فیصد کی بات درست نہیں ہے،باقی شیئرز سے متعلق تفصیلات کے لیے آپ فقہی مقالات (افادات حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مد ظلہ ) کی پہلی جلد دیکھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند