• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 605429

    عنوان:

    انعام میں ملی رقم میں كیا ا ور بھائیوں كا بھی حصہ ہے؟

    سوال:

    سوال ہے کہ ہم پانچ بھائی گھر میں اکھٹے رہ رہے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے میں فوج میں نوکر تھا دوران ملازمت پاک فوج کی جانب سے مجھے یونائٹڈ نیشن مشن میں بطور سپاہی افریقہ میں امن قائم کرنے کیلئے دوسرے سپاہیوں سمیت بھیجا تھا ۔۔ جتنا عرصہ میں افریقہ میں رھا یونائٹڈ نیشن کی طرف سے ہمیں حدمت کے صلہ کے بدلے کچھ رقم دیتے تھے جو کہ میری تنحوا کے علاوہ تھے ۔ تنحوا کی مقررہ رقم میں گھر میں دیتا تھا ۔ مگر جو رقم مجھے بطور انعام کے یونائٹڈ نیشن والوں سے ملی ہے ان پیسو ں میں میرے ساتھ دوسرے بھائیوں حق بنتا ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 605429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 955-642/SN=12/1442

     نہیں، ان پیسوں میں آپ کے دوسرے بھائیوں کا کوئی حق نہیں ہے، اس کے آپ ہی مالک ہیں؛ بلکہ تنخواہ کی کچھ رقم اگر آپ کے پاس ہے جو آپ نے گھر کے مشترکہ فنڈ میں ہنوز نہیں دی ہے تو اس میں بھی دوسرے بھائیوں کا حق نہیں ہے، اس کے بھی آپ ہی مالک ہیں۔ (دیکھیں: درر الحکام شرح مجلہ الاحکام: 3/421، مطبوعہ: دالجیل، بیروت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند