معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری
سوال نمبر: 602337
شركت كے کاروبار میں منافع کی تقسیم کاتناسب
میرا سوال یہ ہے کہ شخص(ا)اور(ب) کاروبار شروع کیا۔ (ا) دن میں ایک ادارہ میں ملازمت بھی کرتا ہے ۔ اور فل وقت اس نے کوئی رقم بھی بطور سرمایہ کاروبار میں شامل نہیں کی۔ جبکہ (ب) مکمل طور پر اس کاروبار میں شامل ہے اور سرمایہ کے طور پر استعمال ہونے والی رقم بھی (ب) کی ہے ۔ منافع کی تقسیم کاتناسب کیا ہونا چاہیے ۔ تاکہ کسی بھی قِسم کی بدمزگی سے بچا جاسکے ۔
جواب نمبر: 602337
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 403-307/D=06/1442
الف نے کس بنیاد پر کاروبار میں شرکت کی ہے؟ جب اس نے کوئی رقم نہیں لگایا تو کیا عمل یا وقت لگانے کی کوئی بات طے ہوئی ہے؟ اگر عمل یا وقت لگانے کی بات طے ہوئی ہے تو اس کی حیثیت اجیر (ملازم) کی ہے اس کی مناسب تنخواہ طے کردی جائے۔
منافع میں شرکت اس وقت ہوتی ہے جب راس المال میں بھی شرکت ہو یا شرکت عنان کے علاوہ شرکت کی دوسری کوئی قسم ہو یا مضاربت کا معاملہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند