• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 600841

    عنوان:

    کیا ایف ایکس فارمس کمپنی میں پیسے انویسٹ کرنا جائز ہیں؟

    سوال:

    "الاستفتاء" السوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک انٹرنیشنل کمپنی ہے جو ایف ایکس فارمس (Fxfarms) کے نام سے ہیں اور پانچ ممالک میں اس کے برانچ ہیں ( برطانیہ،امریکہ،ہانگ کانگ،گریس،اسپین) اور ہر withdraw میں ٪9 ٹیکس ادا کرتی ہیں۔ یہ کمپنی آنلائن (online) ٹریڈنگ (کرنسی کی خریدوفروخت) کرتی ہیں یعنی زیادہ تر کرنسی کی خریدوفروخت کرتی ہیں اور تھوڑا بہت گولڈ،سلور اور گاڑیوں وغیرہ کی خریدوفروخت کرتی ہیں یہ کمپنی ہم سے پیسے لے لیتی ہیں اور ایک معین وقت کے لئے بند کردیتی ہیں اور اس سے پہلے نہیں نکال سکتے . یہ کمپنی ہمارے پیسوں سے ٹریڈنگ کا کام کرتی ہیں اور یہ کام باقاعدہ اپنے پلے سٹور اپلیکیشن(meta trader 5) پر براہ راست دکھاتی ہے کہ کیا خریدا اور کیا بیچا اور کتنے کا خریدا اور کتنے کا بیچا،اور اس پیسوں سے جو نفع ہوتا ہے کمپنی اسکا ہمیں فیصد ( percentage) کے اعتبار سے نفع دیتا ہے اور کمپنی کے قوانین(terms and condition) میں ہے کہ نفع کی کوئی گارنٹی نہیں اور جس دن نفع نہیں ہوجاتی اس دن کی نفع نہیں مل سکتی اور اگر بالفرض کمپنی کو نقصان ہوجائے تو تمام ممبرز کمپنی کے ساتھ نقصان کو تسلیم کریں گی۔ اب میں اس کمپنی کے دو پیکج (plan) اپ حضرات کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ 1-اس پیکج کا نام "Base" ہے اس پیکج میں 25 سے 1500 ڈالرز تک خرچ کئے جاسکتے ہیں اب جتنے ڈالرز خرچ کئے جائیں کمپنی اس خرچ شدہ ڈالرز کے مقدار کی 1.5 فیصد روزانہ (ہفتہ،اتوار کے علاوہ) 140 دن تک نفع کمائی سے دیتی ہیں اور 140 دن پورا ہونے کے بعد اپنے خرچ شدہ ڈالرز سے 50 فیصد کاٹ لیتی ہے مثلاً میں نے اس پیکج میں 200 ڈالرز خرچ کئے تو اب اسکا 1.5 فیصد(3 ڈالرز) نفع مجھے روزانہ (ہفتہ،اتوار کے علاوہ) 140 دن تک ملے گا اور آخر میں خرچ شدہ ڈالرز کا آدھا بھی مل جائے گا تو اس حساب سے مجھے آخر تک 520 ڈالرز ( خرچ شدہ سمیت) مل جائیں گے ۔ 2: اس پیکج کا نام "AIBOTS" ہے اس پیکج میں 1000 سے 45000 ڈالرز تک خرچ کئے جاسکتے ہیں اب جتنے ڈالرز خرچ کئے جائیں کمپنی اس خرچ شدہ ڈالرز کے مقدار کی 1.6-1.9 فیصد روزانہ ( ہفتہ،اتوار کے علاوہ) 120 دن تک نفع کمائی سے دیتی ہیں اور 120 دن پورا ہونے کے بعد اپنے خرچ شدہ ڈالرز پورا واپس دیتی ہیں مثلاً میں نے اس پیکج میں 1000 ڈالرز خرچ کئے تو اب اسکا 1.6-1.9 (16$سے 19$) نفع مجھے روزانہ (ہفتہ،اتوار کے علاوہ) 120 دن تک ملے گا اور آخر میں جمع شدہ ڈالرز بھی پورے مل جائیں گے تو اس حساب سے مجھے آخر تک 1920$ سے 2280$ ( خرچ شدہ کے علاوہ )مل جائیں گے ۔ تو اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے کمپنی میں پیسے خرچ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اور کیا دونوں پیکج کا حکم ایک ہے یا الگ؟

    جواب نمبر: 600841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 262-45T/H=03/1442

     آپ نے کمپنی کے دو پیکیج کی جو تفصیل لکھی ہے اس میں سرمایہ کے لحاظ سے فی صد منافع ملنے کو لکھا ہے جو شرعاً سود ہے اور حرام ہے۔ سرمایہ کے بجائے سرمایہ کاروبار میں لگاکر اس سے حاصل شدہ منافع کی تقسیم کمپنی اور سرمایہ لگانے والے کے مابین بلحاظ فیصد طے ہو تو وہ جائز ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند