• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 600699

    عنوان: کسی بھی کمپنی میں نیٹ ورک مارکیٹنگ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    کسی بھی کمپنی میں نیٹ ورک مارکیٹنگ کرنا جائز ہے یا غلط؟ نیٹ ورک مارکیٹنگ میں ایسے بہت سے لوگوں کو پھنسایا جاتا ہے ، اور اگر کوئی کمپنی گائے کے پیشاب پروڈکٹ ٹکٹ بیچنے کو کہے تب کیا مسئلہ ہوگا۔ رہنمائی کیجئے جزاک اللہ

    جواب نمبر: 600699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:207-153/L=3/1442

     نیٹ ورک مارکیٹنگ کا نظام مخلوط ہوتا ہے اور اس میں جائز وناجائز ہر طرح کے امور انجام دیے جاتے ہیں ؛اس لیے ایسی کمپنیوں کا ممبر بن کر نفع کمانے سے احتراز ضروری ہے ۔ پروڈکٹ ٹکٹ بیچنے کی کیا صورت ہوگی ؟اس کی وضاحت کرکے سوال کیا جائے پھر ان شا ء اللہ جواب دیا جائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند