• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 47995

    عنوان: کاروباری شراکت کا طریقہ کیا ہے

    سوال: مفتیان پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اگر دو شخص کاروبار کریں جس میں رقم ایک کی ہو اور محنت دوسرے کی ہو پرافٹ دونوں میں برابر تقسیم ہوگا ۔پوچھنا یہ ہے کہ اگر نقصان ہو تو یہ کس کا ہو گا کیونکہ میں نے پڑھا ہے کہ نقصان جس کا سرمایہ ہو گا اس کا ہو گا۔امید ہے آپ شریعت کے روشنی میں اس کے تشریج کریں گے۔

    جواب نمبر: 47995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1488-1108/H=11/1434-U پہلے نفع میں سے نقصان کی پورتی کی جائے گی اور اگر نفع میں سے نہ ہوسکے اور نقصان بڑھ جائے تو وہ سرمایہ دار کی طرف لگایا جائے گا، یعنی سرمایہ دار کا مال ضائع ہوا اور مضارب کی محنت ضائع ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند