• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 161272

    عنوان: ہندوستان میں شریعت کے مطابق شیئرز کی لسٹ مہیا کرائی جائے

    سوال: براہ کرم، مجھے انڈیا میں شریعت کے مطابق اسٹاک (شیئرز) کی لسٹ مہیا کرائیے تاکہ اس میں انویسٹمنٹ کے بارے میں سوچا جاسکے۔

    جواب نمبر: 161272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:909-784/N=8/1439

    ہندوستان میں کن کمپنیوں کے شیئرز کی خرید وفروخت شریعت کے مطابق ہوتی ہے؟ ہمیں اس سلسلہ میں معلومات نہیں ہے، آپ لوگوں سے شیئرز کمپنیوں سے متعلق دریافت کریں،اس کے بعد آپ جس کمپنی کے شیئرز میں پیسے انویسٹمنٹ کرنا چاہیں، اس کے بارے میں تمام تفصیلات معلوم کراکے ہمارے یہاں سے حکم شرعی دریافت کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند