• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 14156

    عنوان:

    اگر کوئی شیئر مارکیٹ میں ایسی کمپنی میں روپیہ لگاتا ہے جو کہ حلال کاروبار کرتی ہے (جیسے کہ اسٹیل، موٹر بنانے والی کمپنی وغیرہ وغیرہ) تو کیا شیئر مارکیٹ میں پیسہ لگانا جائز ہے ؟ شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1170=980/د

    مذکور فی السوال کمپنی میں سرمایہ کاری کرنا یعنی اس کے شیئر خریدنا اور کمپنی میں حصہ دار بن کر نفع نقصان کا ذمہ دار بننا جائز ہے، اصل کاروبار حلال ہونے کی وجہ سے اس کے شیئر خریدنا جائز ہے البتہ دورانِ کاروبار سودی لین دین کا اتفاق پیش آتا ہو تو جس قدر نفع سود سے حاصل ہوا ہے اس کے تناسب سے اپنے کو ملنے والے نفع میں سے نکال کر صدقہ کردیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند