• معاملات >> شیئرز وسرمایہ کاری

    سوال نمبر: 1074

    عنوان:

    ایل آئی سی کا منی پلس وغیرہ کے شیئرز لینا کیسا ہے؟

    سوال:

    آج کل مارکیٹ میں بہت سارے شیئرز آگئے ہیں جیسے ایل آئی سی کا منی پلس وغیرہ۔ اس میں فائدہ کے ساتھ نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ جب مارکیٹ میں بھاؤ نیچے ہوتا ہے تو شیئرز بند کیا جاسکتا ہے۔ براہ کرم، اس سے متعلق حکم سے آگاہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1074

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  489/ن = 477/ن)

     

    شیئرز کا کاروبار چار شرائط کے ساتھ جائز ہے:

    (الف) وہ کمپنی حرام کاروبار میں ملوث نہ ہو مثلاً وہ سودی بینک نہ ہو، سود اور قمار پر مبنی انشورنس کمپنی نہ ہو، شراب کا کاروبار کرنے والی کمپنی نہ ہووغیرہ وغیرہ۔

    (ب) اس کمپنی کے تمام اثاثے اوراملاک نقد رقم کی شکل میں نہ ہوں بلکہ اس کمپنی کے کچھ منجمد اثاثے ہوں مثلاً اس نے بلڈنگ بنالی ہو یا زمین خریدلی ہو اور واقعةً کمپنی قائم کرکے اس نے کاروبار شروع کردیا ہو اور یہ امر تحقیق سے معلوم کرلیا ہو۔

    (ج) اگر اس کمپنی کا کسی قم کے سودی کاروبار میں ملوث ہونا ممبر بننے کے بعد معلوم ہو تو اس کی سالانہ میٹنگ میں اس معاملہ کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔

    (د) جب منافع تقسیم ہوں تو اس وقت جتنا نفع کا جتنا حصہ سودی معاملہ سے حاصل ہوا ہو اس کو بلا نیت ثواب فقراء پر صدقہ کردے۔ اگر مذکورہ بالا شرائط میں سے کوئی ایک شرط بھی نہیں پائی گئی تو پھر اس شیئرز میں پیسہ لگانا ناجائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند