• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 9040

    عنوان:

    مسجد کی محراب جہاں امام کھڑا ہوتا ہے مسجد میں شامل ہے کہ نہیں؟ اگر معتکف محراب میں جائے تو کیا اس کا اعتکاف باقی رہے گا؟

    سوال:

    مسجد کی محراب جہاں امام کھڑا ہوتا ہے مسجد میں شامل ہے کہ نہیں؟ اگر معتکف محراب میں جائے تو کیا اس کا اعتکاف باقی رہے گا؟

    جواب نمبر: 9040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2231=1823/ب

    محراب مسجد میں داخل ہے، اگر معتکف محراب میں چلا جائے تو کوئی حرج نہیں، اس کا اعتکاف باقی رہے گا۔ إذا ضاق المسجد بمن خلف الإمام علی القوم بأن یقوم الإمام في الطاق وإن کان المحراب من المسجد (البحر، ج۶ ص۴۶)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند