• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8375

    عنوان:

    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص نفلی یا قضا روزہ رکھ رہا ہے تو کیا سحری کرنا ضروری ہے اورکیا ہم دو بجے کے قریب سحری کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص نفلی یا قضا روزہ رکھ رہا ہے تو کیا سحری کرنا ضروری ہے اورکیا ہم دو بجے کے قریب سحری کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 8375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2098=1681/ب

    نفلی روزہ کی نیت تو صبح بھی کرسکتے ہیں، سحری کرنا ضروری نہیں۔ البتہ قضا روزوں کے لیے سحری کرنا یعنی صبح صادق سے پہلے نیت کرنا ضروری ہے، ۲/ بجے بھی کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند