• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 8156

    عنوان:

    ہمیں بیس رکعت تراویح کا تصور کہاں سے ملا ہے؟

    سوال:

    ہمیں بیس رکعت تراویح کا تصور کہاں سے ملا ہے؟

    جواب نمبر: 8156

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1638=1557/د

     

    صرف تصور نہیں بلکہ عملی طور پر اس کا ثبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کے عمل سے ہوا ہے، ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان میں تہجد کے علاوہ بیس رکعت نماز پڑھا کرتے تھے۔ پھر چند دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہٴ کرام کو جماعت سے ہی نماز پڑھائی۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں تمام صحابہٴ کرام نے بالاتفاق جماعت سے بیس رکعت تراویح ادا فرمائی تو اس کی سنّیت پر صحابہٴ کرام کا اجماع ہوگیا، پس بیس رکعت تراویح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے، اور صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بھی سنت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند