عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 8135
مجھ کو رمضان کے پہلے روزہ کو سخت بخار ہوگیا اوراس کے بعد پیشاب میں خون آنے لگا۔ گردوں اور پیشاب کی نلی میں بھی درد شروع ہوگیاجس کی وجہ سے آٹھ دس روزے چھوٹ گئے ہیں، اور آگے بھی ہمت نہیں پڑ رہی ہے۔ مجھ کو کیا کرنا چاہیے یعنی جو چھوٹ گئے ہیں ان کی صرف قضا ہوگی یا کفارہ بھی، اورروزہ چھوڑ سکتا ہوں کیا؟ کیوں کہ پانی نہ پینے کی وجہ سے دوبارہ درد شروع ہوجاتا ہے۔ اگر جلدی جواب مل جائے تو مہربانی ہوگی۔

جواب نمبر: 8135
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1052=1052/م
جتنے روزے بیماری کی وجہ سے چھوٹ گئے، ان کی صرف قضا واجب ہے، کفارہ نہیں۔ آئندہ ایام کے روزے رکھنے یا چھوڑنے کے سلسلے میں کسی مسلمان دین دار ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔ اگر بیماری ایسی ہو کہ روزہ کی طاقت نہ ہو، یا روزہ نقصان دہ ہو، بیماری بڑھ جانے کا خوف ہو تو روزہ بعد میں قضا کرلینے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند