• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7751

    عنوان:

    اگر کوئی عورت سحری کھاتی ہے اوردن میں حیض شروع ہوجاتا ہے تو وہ کیا کرے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر یہ بارہ بجے دن سے پہلے شروع ہوتا ہے تو وہ روزہ توڑ سکتی ہے اور اگر بارہ بجے دن کے بعد شروع ہوتاہے تو وہ روزہ نہیں توڑے گی اور اس کی قضا کرنی ہوگی۔ برائے کرم وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7751

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1769=1480/ ب

    دن کے کسی حصہ میں بھی حیض شروع ہوا ہو روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اسے آئندہ رمضان کے بعد قضا کرنا ضروری ہے۔ اب وہ اُس دن روزہ داروں کی مشابہت اختیار کرے، یعنی کچھ نہ کھائے پئے تو بہتر ہے، اوراگر بھوک پیاس کا زیادہ تقاضا ہے تو پوشیدہ طور پر کھا پی سکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند