• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7694

    عنوان:

    نماز تراویح کیا ہے اور کیوں پڑھی جاتی ہے؟

    سوال:

    نماز تراویح کیا ہے اور کیوں پڑھی جاتی ہے؟

    جواب نمبر: 7694

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 970=970/ م

     

    تراویح کی نماز سنت موٴکدہ ہے، کما فی الدر المختار: التراویح سنة موٴکدة الخ اور حدیث میں ہے: من صام رمضان وقامہ إیمانا واحتسابًا غفر لہ ما تقدم من ذنبہ کہ جس نے رمضان کے روزے رکھے اور قیام رمضان کیا، ایمان کی حالت میں او رثواب کی نیت سے، اس کے پچھلے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ اس حدیث میں قیام رمضان سے رمضان کی مخصوص نماز یعنی تراویح مراد ہے۔ اس سے تراویح کی تاکید معلوم ہوتی ہے، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامِ رمضان کو صیامِ رمضان کے ساتھ ذکر فرمایا ہے، تراویح گو سنت ہے لیکن شریعت میں یہ بہت ہی موٴکد اور مہتم بالشان عمل ہے، اس لیے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند