عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 7683
کیا افطاری کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مغرب کی اذان سن کر افطاری کی جائے؟ میں چائنا میں رہتا ہوں تو یہاں پر مسجد کی انتظامیہ کی طرف سے ایک ٹائم ملا ہوا ہے کہ ا س ٹائم پر روزہ بند کردیں اوراس ٹائم پر افطار کرلیں۔ اور افطار کے وقت موٴذن روزہ کھول کے پانچ منٹ بعد اذن دیتا ہے۔ تو کیا ہم بھی ٹائم والے حساب سے روزہ افطار کرسکتے ہیں؟ برقی ریزر جوبال کو جلد کے بالکل اوپر سے صاف کرتا ہے یعنی اس میں ٹریٹ بلیڈ وغیرہ نہیں ہوتا ہے ،تو کیا اس سے ہم اپنے نیچے کے اور بغل کے بال صاف کرسکتے ہیں؟

جواب نمبر: 7683
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1543=1461/ د
(۱) افطاری کرنے کے لیے اذان سننا ضروری نہیں ہے۔ سورج ڈوب جانے کا یقین ہوجائے تو افطاری کرسکتے ہیں، لہٰذا ٹائم کیلنڈر کے حساب سے بھی روزہ افطار کرسکتے ہیں، اذان پانچ منٹ بعد میں ہو اس میں مضائقہ نہیں ہے۔
(۲) جی ہاں کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند