• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7614

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ داڑھی کٹوانے والے رمضان المبارک میں داڑھی رکھ کر تراویح پڑھاتے ہیں،کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ داڑھی کٹوانے والے رمضان المبارک میں داڑھی رکھ کر تراویح پڑھاتے ہیں،کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 7614

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 983=983/ م

    اگر اس نے ڈاڑھی کٹوانے سے سچی توبہ کرلی ہے اور ڈاڑھی کٹوانا ترک کردیا ہے، اور جب سے توبہ کی ہے اس کی ڈاڑھی شریعت کے مطابق ایک مشت کو پہنچ چکی ہے تو وہ تراویح پڑھاسکتا ہے، اس کی امامت درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند