عبادات >> صوم (روزہ )
سوال نمبر: 7540
کیا تراویح گھر میں پڑھی جاسکتی ہے؟ جلدی جواب مرحمت فرماویں۔
کیا تراویح گھر میں پڑھی جاسکتی ہے؟ جلدی جواب مرحمت فرماویں۔
جواب نمبر: 754001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 931=935/ م
تراویح باجماعت مسجد میں پڑھنا مسنون ہے، گھر میں بھی تراویح کی جماعت کی جاسکتی ہے، بشرطیکہ مسجد کی باجماعت تراویح بند نہ ہو، اور گھر میں پڑھنے کی صورت میں مسجد کی فضیلت حاصل نہ ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت میرا سوال یہ ہے اگر کوئی حافظ لڑکی رمضان میں تراویح میں قرآن پاک پڑھاتی ہے تو کیا اس کا تراویح میں قرآن پاک پڑھنا صحیح ہے؟
2653 مناظراگر کسی نے دس پندرہ سال پہلے شادی سے پہلے رمضان کے روزے میں زنا کیا ہو اور اسے مسئلہ بھی نہ پتہ ہو اور اس کی اس وقت کی زندگی نہ فرمانوں والی تھی۔ اب اتنے سال بعد جب زندگی کچھ ٹھیک ہوئی اور پتہ چلا کہ وہ سب گناہ ہو گیا تو اس نے توبہ کی اور پھر کبھی زنا اوراس جیسے گناہوں سے بچنے کا عزم و ارادہ کیا اور اللہ تعالی سے مدد بھی مانگی۔ اس کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیے؟ ساٹھ روزے لگاتا ر تو آسان نہیں ہیں۔ کیا نفلی روزوں میں ان ساٹھ یا ایک سو بیس روزوں کی نیت ہوسکتی ہے؟ جواب ضروردیں، اور لوگوں کے لیے خصوصی دعا کی بھی گزارش ہے؟
3378 مناظراگر کوئی روزہ کی حالت میں مشت زنی کرلے تو قضا ہوگی یا کفارہ؟ یا توبہ اور استغفار سے معاف ہوجائے گا؟
1942 مناظرمیرا ایک بھائی ایک دماغی مرض (manic depression) سے دوچار ہے اور وہ نفسیاتی فریب کا شکار ہے جیسے ہذیان، آوازوں کا سننا، یہ سمجھنا کہ اللہ اس سے کلام کرتے ہیں وغیرہ ۔ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا روزہ رکھنا اس کے اوپر فرض ہے؟ وہ اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے دوا لیتے ہیں لیکن وہ صد فی صد نارمل نہیں ہوتے۔ دوا سے اس کو کچھ حد تک راحت ہوجاتی ہے۔ جواب کے لیے شکر گزار ہوں گا۔
کیا نامحرم پر شہوت والی نظر ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟ بدنظری کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا مکروہ ہوجاتا ہے؟
2072 مناظراگر کوئی شخص رمضان میں بیوی کے ساتھ جماع کے ذریعہ روزہ توڑدے، تو اس کا کفارہ کیا ہے؟ اور اللہ سے وہ اس کی توبہ کیسے کرے؟