• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7290

    عنوان:

    مجھے یہ بات معلوم کرنا ہے کہ شعبان میں ۱۵ کی روزہ احادیث سنت اور اجماع امت سے وارد ہے یا نہیں جو بنام شب برأت سے مشہور ہے۔

    سوال:

    مجھے یہ بات معلوم کرنا ہے کہ شعبان میں ۱۵ کی روزہ احادیث سنت اور اجماع امت سے وارد ہے یا نہیں جو بنام شب برأت سے مشہور ہے۔

    جواب نمبر: 7290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 975=975/ م

    جی ہاں پندرہویں شعبان کا روزہ حدیث سے ثابت ہے، ابن ماجہ کی روایت ہے: إذا کانت لیلةُ النصف من شعبان فقوموا لیلہا وصوموا یومہا الخ یعنی جب شعبان کی پندرہویں رات ہو، تو اس رات کو قیام کرو (یعنی نماز پڑھو) اور دن کو روزہ رکھو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند