• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 68442

    عنوان: کیا جمعہ کے لیے سفر کی وجہ سے روزہ چھوڑسکتے ہیں؟

    سوال: سوال: ایک ٓدمی جمعہ پڑھنے کے لیے سفر کرتا ہے اور ہر جمعہ کے لیے سفر کرتا ہے اور سفر بھی شرعی ہے لیکن وہ اس سفر کی بنا پر فرض روزہ رمضان شریف کا چھوڑ دیتا ہے حالانکہ نماز جمعہ وہ گھر کے قریب بھی پڑھ سکتا ہے ۔ براہ مہربانی یہ بتائیں کہ اس آ دمی کا جمعہ کی نماز کے لیے سفر کرنا اور اس کے لیے فرض روزہ چھوڑنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 68442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1085-1018/Sd=1/1438 صورت مسئولہ میں جب مذکورہ شخص نماز جمعہ گھر کے قریب بھی پڑھ سکتا ہے، تو وہ جمعہ کے لیے سفر کر کے فرض روزہ کیوں چھوڑ دیتا ہے؟کیا محض روزہ سے بچنے کے لیے و ہ سفر کرتا ہے؟ مذکورہ شخص کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند